http://adf.ly/Ks9qb
http://adf.ly/HyMbi
http://adf.ly/meBJh
http://adf.ly/HyMbi
http://adf.ly/meBJh
حمص (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف بغاوت کے مرکزی شہر حمص
میں سرکاری فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے شہر کی اینٹ سے اینٹ بجادی
اورشہر کے مقدس مقامات حتیٰ کہ جلیل القدر صحابی رسول حضرت خالد بن ولیدؓ
کے مزار اور اس سے متصل تاریخی جامع مسجد کو بھی ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا
جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق حمص سے ایک
معاہدے کے تحت باغیوں اور ان کے حامی عوام کے انخلاءکے بعد سماجی کارکنوں
نے انٹرنیٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہیں جس میں شہر کی تباہی اور بربادی کے مناظر
دکھائے گئے ہیں۔ ان میں حضرت خالد بن ولیدؓ کا مزار اور اس سے متصل جامع
مسجد عماربن یاسر کی تباہی کے مناظر بھی شامل ہیں۔ گزشتہ برس دو مرتبہ حضرت
خالد بن ولیدؓ کے مزار پر اسدی فوج نے بمباری کی اور میزائلوں سے حملے کئے
جس کے نیتجے میں مزار کو بری طرح نقصان پہنچا تھا لیکن حال ہی میں فوج نے
مزار اور جامع مسجد کی بچی کچی عمارتوں کو بھی تباہ کردیا،فوج اور ان کے
حامیوں نے مزار شریف میں گھس کر اس میں موجود دینی اور تاریخی کتابوں کو
نذر آتش کیا، مزار کی اندرونی اور بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز چاکنگ کی
گئی اور فرقہ وارانہ نوعیت کے نعرے تحریر کئے گئے ہیں۔ باغیوں کے انخلاءکے
بعد سامنے آنے والی ویڈیو پوسٹس کے ذریعے حمص کے باشندوں کی بھوک، غربت،
تکالیف کے ساتھ حضرت خالد بن ولیدؓ کے مزارکی شہادت کا دکھ بھی دیکھنے
کوملا ہے۔ شہری پرسان حال ہیں لیکن وہ جلد از جلد دوبارہ شہر میں واپس جانا
چاہتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment