Friday, May 9, 2014

Do you know how to create building

http://adf.ly/HyMbi
http://adf.ly/Ks9qb

نیویارک (نیوزڈیسک) دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت دفاتر اور عمارتیں تو آپ نے دیکھی ہوں گے لیکن امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ”ایپل“ کا نیا ہیڈکوارٹر اس قدر منفرد اور اچھوتے ڈیزائن کا حامل ہے کہ آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کوپرٹینو میں میں زیر تعمری اس عمارت کی شان دنیا بھر کی عمارتوں سے نرالی ہوگی۔ یہ عمارت ایک میل کے دائرے میں پھیلے ایک بڑے پہیے کی شکل میں ہوگی جسے دور سے دیکھنے پر یہ ایک بہت بڑے خلائی جہاز کی طرح نظر آئے گی۔ ایپل کے مرحوم سربراہ سٹیو جابز نے 2011ءمیں پہلی دفعہ اس کی تعمیر کیلئے درخواست دی تھی۔ سات ہزار درختوں پر مشتمل علاقے کو شامل کرکے ایپل کے اس ہیڈ کوارٹر کا کل رقبہ 175 ایکڑ ہوگا۔ منصوبے کے چیف آرکیٹیکٹ نارمن فوسٹر نے بتایا کہ اس ہیڈ آفس میں کاریں زیر زمین پارک ہوں گی۔ پتھریلے فرش کی بجائے ہریالی ہوگی اور چار منزلہ شیشے کی دیواریں ہوں گی جو کہ سلائیڈ کرکے کھولی جاسکیں گی۔ اس ہیڈ آفس میں 1000 سائیکلیں ہوں گی تاکہ لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ سائیکل پر جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ گول شکل کی عمارت دراصل مرحوم سٹیو کا آئیڈیا ہے۔

No comments:

Post a Comment