Intel Science & Engineering Fair
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی شہر لاس اینجلس میں انٹیل انٹر نیشنل سائنس
اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2014ءکے لیے انٹیل نے پاکستان سے 9نو جوانوں کو شرکت
کے لیے منتخب کر لیا ہے جو پا کستان کی نمائندگی کریں گے ۔ منتخب ہونے
والوں کے ناموں کا اعلان گزشتہ روز ایک تقریب میں کیا گیا جس میں ان نو
جوان سا ئنسدانوں کو اپنے اپنے پراجیکٹ دکھانے کا بھی موقع ملا ہے ۔ منتخب
ہونے والے گریڈ 6تا 12 کے پاکستانی طلبہ دنیا بھر میں منعقد ہونے والے واحد
عالمی سائنس کمپٹیشن میں شامل 70ممالک کے 1700طلبہ کے ساتھ شامل ہوں گے
اور انہیں آپس میں مل کر اپنے خیالات کا تبادلہ ، شاندار منصوبے پیش کرنے
اور 4ملین ڈالر سے زیادہ کے امریکی ایوارڈز اور سکالر شپس جیتنے کا شاندار
موقع ملے گا ۔ جیتنے والوں کا انتخاب ان کی تکنیکی صلاحیتوں او رسائنسی سوچ
کے علاوہ ان کے منصوبوں میں کاملیت ، مہارت اور ان کے واضح خیالات کے باعث
کیا گیا ہے ۔ انٹیل کے کنٹری منیجر نوید سراج نے کہا کہ انٹیل ملک بھر سے
تخلیقی صلاحیت اور جدت کو سامنے لانے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے ۔ اس سال
دو گروپ اور تین انفرادی پراجیکٹس کے ہمراہ 9پاکستانی بچوں کی اس مقابلے
میں شرکت سے ہمیں ملک میں موجود ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع ملا
ہے ۔
No comments:
Post a Comment