Sunday, May 11, 2014

Israel drinking the blood of innocent muslims

http://adf.ly/Ks9qb
http://adf.ly/HyMbi



نیو یارک (نیوز ڈیسک)اسرائیل کی مسلمانوں کے خلاف نفرت صرف بڑوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اب بچوں میں بھی باقاعدہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں ۔ ایک اخبار ”دی فارورڈ“نے حال ہی میں ایسی تصاویر چھاپی ہیں جن میں ”افرات“ میں بچوں کو اسرائیل کا جشن آزادی مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ تاہم یہ تصاویر اس حوالے سے انتہائی خوفناک ہیں کہ ان میں دکھائے جانے والے بچے پٹاخے چلا کر جشن نہیں منارہے بلکہ یہ بندوقوں سے نشانے لگارہے ہیں اور راکٹ لانچر اٹھاکر کھڑے ہیں ۔ یہ اسرائیلیوں میں برھتی ہوئی شدت پسندی کی تازہ مثال ہے ۔ ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی مبصرین کا بھی یہ کہنا ہے کہ اگر بچوں کو ایسے سبق پڑھائے جائیں گے اور ان سے فلسطینیوں کے خلاف غلیظ نعرے لگوائے جائیں گے تو پھر خطے میں امن کیسے قائم ہوگا ۔ یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ اگر کبھی کسی فلسطینی بچے کی اسلحے کے ساتھ تصویرسامنے آجائے تو اسرائیلی آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں ، اب اپنی ان حرکتوں پر وہ خاموش کیوں ہیں ؟

No comments:

Post a Comment