http://adf.ly/HyMbi
http://adf.ly/Ks9qb
برمنگھم ( نیوزڈیسک) شیر جنگل کا بادشاہ ہے اور اس کی طاقت اور دہشت کے سامنے کسی کی ایک نہیں چلتی اکیلے شیر کا سامنا کرنا ہی کسی جانور کیلئے محال ہے لیکن تنزانیہ کے ایک جنگلی بھینسے نے بہادری کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے تن تنہا ایک نہیں دو نہیں بلکہ 11 شیروں کے خونخوار گروہ کو پچھاڑ دیا۔ فوٹوگرافر سکاٹ میکلوئڈ دیگر سیاحوں کے ساتھ تنزانیہ کے ایک سفاری پارک میں شہروں کے ایک گروپ کی تصویریں بنارہے تھے۔ اسی دوران شیروں کی نظر بھینسوں کے ایک گروہ پر پڑ تگئی اور وہ اس کو شکار کرنے کیلئے چھپٹے، شیروں نے بھینسوں کے گروپ کو گھیرے میں لے کر حملے کا آغاز کیا۔ اسی دوران ایک بھینسا گروہ سے علیحدہ ہوگیا اور شیروں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔ پھر تمام شیروں نے اسے بھینسے پر حملے شروع کردئیے وہ اپنے خونی دانتوں کے ساتھ پے درپے حملے کررہے تھے اور اسے گرانے کی کوشش کررہے تھے۔ اسی دوران دیگر سیاحوں کی درجن بھر گاڑیاں بھی وہاں آگئیں لیکن بیچارے سیاح اس منظر کو دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے تھے۔ یہ اکیلا بھینسا گیارہ شیروں کا مقابلہ انتہائی بہادری کے ساتھ کرتا رہا اور تقریباً 20 منٹ کی جنگ کے بعد آخر کار شیروں نے ہار تسلیم کرلی اور اپنی خفت چھپانے کیلئے ادھر اُدھر منتشر ہوگئے۔
تصاویر :
No comments:
Post a Comment