Tuesday, May 13, 2014

Virgin not for sale

http://adf.ly/Ks9qb
http://adf.ly/HyMbi
http://adf.ly/meBJh

نیویارک (نیوز ڈیسک )کچھ دن قبل آپ کو علم ہوا ہو گا کہ ایک امریکی نوجوان حسینہ اپنی جوانی فروخت کرنا چاہتی تھی اور اس کو پانچ لاکھ ڈالر (5کروڑ روپے )کی آفر بھی آچکی تھی لیکن تازہ ترین اطلاعا ت کے مطابق حسینہ ناصرف اپنی جوانی بیچنے میں ناکام رہی بلکہ بدنامی کے داغ کے ساتھ ساتھ اس کی یونیورسٹی نے اسے وارننگ بھی دے دی ہے ، گوکہ حسینہ کا اپنے بلاگ پر کہنا ہے کہ اس نے رضا کارانہ طور پر نیلامی روک دی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ یہ خاتون جس کا اصل نام ہانا کیرن ہے کا کہناہے کہ اس کے لئے تعلیم سب سے اہم چیز ہے لہذا وہ اس بات پر نیلامی کو ختم کر رہی ہے ۔ تاہم ایک مغربی اخبار نے اندر کی کہانی بیان کرتے ہوئے اصل بھانڈا ہی پھوڑ دیا ہے ۔ اخبار نے کیرن کے ایک رشتہ دار کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایک شخص نے آٹھ لاکھ ڈالر (آٹھ کروڑ روپے )تک کی بولی لگادی تھی اور معاملات طے پا چکے تھے لیکن عین وقت پر بولی لگانے والا مکر گیا اور منظرسے غائب ہو گیا ۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ کیرن کی انتہائی کوشش کے باوجود کسی نے اس کی جوانی کے وہ دام نہ لگائے جس کی وہ توقع کر رہی تھی ۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف واشنگٹن جہاں کیرن تعلیم حاصل کر رہی ہے نے اسے بلایا ہے اور اسے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امتحانات کے فوراً بعد انتظامیہ کے سامنے پیش ہو کر تما م معاملے کی وضاحت دے گی ۔ انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس پیشی کے دوران یونیورسٹی فیصلہ کرے گی کہ آیا اسے ادارے میں مزید تعلیم کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ کیرن کے کلاس فیلوز کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ویب سائٹ پر اس کی تصویر دیکھی تو انہیں بالکل یقین نہ آیا کہ یہ وہی لڑکی ہے جو کلاس میں بالکل سیدھی سادھی ، بھولی بھالی اور معصوم نظر آتی تھی ۔ ایک کلاس فیلو کا کہنا تھا کہ اس نے ہمیشہ کیرن کو خاموش اور معصوم نظر آنے والی لڑکی سمجھالیکن وہ یہ نہ جانتا تھا کہ خاموش نظر آنے والی لڑکی اس طرح کا دھماکہ بھی کر سکتی ہے ۔


No comments:

Post a Comment